• news

ہائیکورٹ : عمران کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کی استدعا پر مسترد 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس رباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وزیراعظم عمران کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے خارج دی۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟، جس پر درخواست گزار وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جی میں واپس لینا چاہ رہاہوں، یاد رہے کہ پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے، پٹیشنر گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر کے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن