ایشیائی بنک پاکستان کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو ایک ارب 60 کروڑ ڈالرکا قرض دے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے دی۔آج وزارت اقتصادی امور اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہونگے۔