• news

منی لانڈرنگ کیس،شہباز، حمزہ اور سلمان کے 45 اکاونٹس کی تفصیلات جمع

لاہور(آئی این پی ) شہباز شریف فیملی کیخلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے 45 اکاونٹس کی تفصیلات جمع کروا دیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاونٹس کے ذریعے شہباز فیملی کے اکاونٹس میں 16 ارب 34 کروڑ جمع ہوئے، الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو 7 سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو متعدد مواقع فراہم کیے گیے، تمام ملزمان الزامات سے متعلق تفتیشی ٹیم کو مطمن نہ کر سکے، شہباز شریف خاندان کے 45 اکاونٹس میں منی لانڈرنگ کی رقوم جمع ہوئیں۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے نام پر 14  بنک اکاونٹس رجسٹرڈ ہیں، شہباز شریف کے نام پر 2008 سے 2018 تک ایک ہی برانچ میں 10 اکاونٹس کھولے گئے۔ حمزہ شہباز کے نام پر 13 بینک اکاونٹس کھولے گئے، حمزہ شہباز کے نام پر 2005 سے 2018 کے دورانبنک اکاونٹس کھولے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن