• news

کمانڈر بحرین  رائل بحری فورس کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز ایڈمرل امجد سے ملاقات 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز  اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور معزز مہمان کا نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن