• news

پاکستان‘ افغانستان کی صورتحال پر دینی  جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج  ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دینی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس آج جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔ نبوت سمیت دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبدالرئوف فاروقی ،مولانا حافظ محمد زبیر، مولانا امجد خان، امیر العظیم، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، حافظ ابتسام الٰہی، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، حافظ حسین احمد اور محمد ارشد مہر سمیت دیگر رہنماء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی معاشی و سیاسی صورت حال، وطن عزیز پاکستان کی سیاسی معاشی، معاشرتی صورت حال اور ہوشرباء مہنگائی سے متعلق اہم امور پر متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن