وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کا انتخاب شاہد خاقان کی ذاتی رائے: جاوید لطیف شہباز ہی آگے ہوں گے: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کا انتخاب شاہد خاقان عباسی کی ذاتی رائے ہے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوارکا فیصلہ کرنا کسی رہنما کا حق نہیں نواز شریف فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہو گئی۔ تب ہی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شہباز شریف ہی آگے ہوں گے۔ وہ پارٹی کے صدر اور نیٹو موسٹ ہیں۔