وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے سپورٹ نہ کرنیوالے ارکان اسمبلی کی فہرست مانگ لی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔