شہباز شریف جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے: روبینہ شاہین
لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب شعبہ خواتین کی صدر روبینہ شاہین نے کہاکہ سابق کرپٹ مافیا ملک کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچانے والے آج بڑی بڑی بھڑکیں لگا رہاہے، زرداری اور نوازشریف ٹولے کو شرم آنی چاہئے، کہ ان کی کرپشن داستانیں ہر زبان زدعام ہیں، شہبازشریف جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے، انہوں نے کہاکہ لٹیرے سابقہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ریکارڈ قائم کئے۔