16ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹس اورنرسنگ انسٹرکٹرز کی گریڈ 18میں ترقی
لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے 16 ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹس اور نرسنگ انسٹرکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر مختلف نرسنگ کالجز میں تعینات کر دیا۔نرسنگ انسٹرکٹر فرخندہ لطیف ،ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ راشدہ حسین ،نرسنگ انسٹرکٹر جمیلہ تبسم ،نرسنگ انسٹرکٹر شبانہ خانم ،نرسنگ انسٹرکٹر پروین اختر ،نر سنگ انسٹرکٹرعذرا سلطانہ ،نرسنگ انسٹرکٹر قمر النساء ،نرسنگ انسٹرکٹر نائلہ نورین ، نرسنگ انسٹرکٹر نفیسہ بی بی ، نرسنگ انسٹرکٹر شکیلہ اختر ،کلینیکل انسٹرکٹر نرگس پروین ،نرسنگ انسٹرکٹر نرگس شریف ،ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شمیم رمضان ، نرسنگ انسٹرکٹر روبینہ کوثر اورانسٹرکٹر خدیجتہ الکبری کو گریڈ 18میں ترقی دی گئی۔