معاشرے کا روشن چہرہ ، حقیقی ہیروہمارے والنٹئرز ہیں:رضوان خواجہ،مریم سہیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سماجی تنظیم یارمددگار کے صدر رضوان خواجہ اور گفٹ یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر مریم سہیل نے کہا ہے کہ معاشرے کا روشن چہرہ اور حقیقی ہیروہمارے والنٹئرز ہیں جو ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کراجتماعی مفادات کے لئے دن رات کوشاں ہیں جنہوں نے آزاد پرندوں کی خرید و فروخت کے کام کو بند کروانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس میں چڑے کھلانے پر بھی پابندی لگوائی، گداگری کے خاتمہ کے لئے مہم بھی چلائی ہمارے ان حقیقی ہیروز نے (صفائی والے تجھے سلامکے سلوگن کے ساتھ ایک پروگرام میں گوجرانولہ کے سینٹری ورکرز کو تحائف پیش کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یارمددگار کی طرف سے گفٹ یونیورسٹی میں ہیرو آف گوجرانولہ میڈلز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گوجرانولہ کے 10 نوجوانوں کو یارمددگار سے انٹرن شپ مکمل کرنے والے گفٹ یونیورسٹی کے طلبا کو میڈلز دئیے گئے ، اس موقع پر یارمددگار کے نائب صدر کرنل تصور سعید ڈار، ذکا اللہ، میاں ثاقب آصف پرنسپل گرلز کالج نائیلہ بٹ اور گفٹ یونیورسٹی سوشل انٹیگریشن پروگرام کے ہیڈ ولید سہیل بھی موجود تھے۔