قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کا 39واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
علی پورچٹھہ (نامہ نگار ) قومی ترانہ کے خالق کا 39واں یومِ وفات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 ء کو ہندوستانی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ جنگ عظیم دوم کے زمانے میں فوج میں پبلسٹی آفیسر مقرر ہوئے۔ آپکی ادبی کاوشوں کی ابتدا 1922 سے ہوگئی تھی۔ حفیظ جالندھری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔