سازشی عناصر پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں: کامران ذوالفقار
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی خلفشارکی وجہ سے ملک دشمن طاقتیں اپنے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کی تاک میں ہیں ان کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا، معاشی ترقی قوم کا مقدر ہے جس کی خاطر ہر سطح پر موجودہ حکومت اقداما ت اٹھا ئے ہوئے ہے، سیاسی امور کیلئے پارلیمنٹ کا فورم موجود ہے جہاں سیاسی جماعتیں کھل کر بات کر سکتی ہیں قوم کاقیمتی وقت ضائع کرنے والے سازشی عناصر پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں جن کی ساز شوں کو ناکام بنانا عوام کی ذمہ داری ہے۔