iفلپائن: سمندری طوفان "رائی" سے ہلاکتیں 375 ہوگئیں، 56 لاپتہ
منیلا(شِنہوا)فلپائن میں گزشتہ ہفتے ٹکرانے والے سمندری طوفان " رائی" سے مرنے والوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 56 افراد لاپتہ ہیں۔فلپائن نیشنل پولیس (پی این پی)کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ متاثرہ علاقوں کی جانب سے توثیق سے مشروط ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والے 15 ویں اور سال کے سب سے تباہ کن سمندری طوفان کی وجہ سے اموات وسطی ویسایا اور شمال مشرقی مینڈانا جزیرے کے کاراگا علاقے میں ہوئیں۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی)نے پیر کو 58 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی جبکہ صرف 4 متا ثرین کی تصدیق ہوئی۔ ادارے نے 18 افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا ہے۔ فلپائن کے وسطی علا قہ میں بوہال سمندری طوفان "رائی" سے سب زیادہ متاثرہ ہوا جہاں پیر تک 94 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی تھی۔ بوہال کے گو رنر آرتھر یاپ کے مطابق 18 افراد لاپتہ ہیں۔ملک میں آفات سے نمٹنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 424 بے گھر ہوچکے ہیں۔
فلپائن ہلاکتیں