مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کو شریف خاندان کی کرپشن کے دفاع کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں: نیئر مرتضیٰ لون
لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نیئر مرتضی لون نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری اپنی زبانوں کو لگام دیں، دونوں صبح وشام شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، مریم صفدر نے اپنے بیٹے کی شادی پر قوم کا کروڑوں رویہ اجاڑ دیا۔، یہ غریبوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے اور ان کے منہ سے کسی خیر کی توقع رکھی جا سکتی ہے،ن لیگ حواریوں کو او آئی سی کے اجلاس کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے پر انہیں شرم آنی چاہئے، او آئی سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان نے ہمسایہ ہونے کا حق اد ا کردیا، افغان عوام کی مدد کا سہرابھی وزیراعظم کو جاتا ہے۔