• news

پاکستان ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاںبھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے: شنیلا روتھ 

لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر افغان بھائیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے پہل کی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے مگر بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے، افغانستان میں انسانی المیے سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنی ہوگی۔، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان بھائیوں کی مدد کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مسلم ممالک کو دنیا میں لیڈ کررہے ہیں اور عمران خان نے افغان مسئلے پر جو تاریخی کردار ادا کیا ہے وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پی ٹی آئی کی حکومت نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کر کے افغان بھائیوں کی دکھوں کا مداوا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن