جنوبی کوریا: کشمیری رہنما کی رہائی کیلئے پہلی بار بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے
سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کی انسانی حقوق کی تنظیم جسٹس اینڈ پیس فائونڈیشن نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے غیر قانونی طورپر نظربند علمبردار خرم پرویز کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف سیول میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے بھارتی سفارتخانے کو خرم پرویز کی رہائی کے لیے ایک مراسلہ پیش کیاتاہم سفارتخانے نے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ جنوبی کوریا میں کسی بھی انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر کے حق میں پہلا مظاہرہ ہے۔ خرم پرویز کو رواں سال کے آغاز میں 23 ویں جسٹس اینڈ پیس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ شرکاء نے بھارتی سفارتخانے کو خرم پرویز کی رہائی کے لیے ایک مراسلہ بھی پیش کرنے کی کوشش کی تاہم سفارتخانے نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
مظاہرے