iکے پی کے میں تبدیلی کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام سوچ رہے تھے کہ کابینہ بجلی گیس سستی کرنے کا اعلان کرے گی۔ فواد چوہدری نے معاشی اشاریے درست ہونے کے دعوے کئے۔ کے پی کے میں تبدیلی کو گھر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں بھاری قرضے لئے۔ لندن میں شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی پلانٹڈ خبر پر پانچویں مرتبہ التوا مانگا ہے۔ پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے رنگ لیڈر نے شہباز شریف پر کرپشن کے رنگ لیڈر ہونے کے الزامات لگوائے۔شہباز شریف کیخلاف گواہ بیان دیتے ہیں نہ عدالت جاتے ہیں۔ چار ماہ سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ یہ کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں۔ روز تماشا اور روز اعلان کئے جاتے ہیں۔ کدھر ہیں وہ گواہ جو نہ گواہی دیتے ہیں اور نہ عدالت جاتے ہیں۔ نیب بھی وہی کیس کی تحقیقات کررہے ہیں وہ کیس ابھی ابھی نیب میں زیر سماعت ہیں۔ ایک ہی الزام کو ساڑھے تین سال سے دو ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں۔ آپکے ہاتھ کیا آیا۔ یہ کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں روز تماشا اور روز اعلان کئے جاتے ہیں۔ الزامات کیسے ثابت ہوں جب ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔ عدالت میں ڈیلی میل کا وکیل کہہ چکا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں۔ کل کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلاکر انہیں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کہ شہبازشریف کے خلاف الزامات لگاؤ۔ پانامہ کیس میں شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا وہاں کیوں پیش نہیں ہوتے۔ اب کے پی کے میں امیدوار اچھے نہیں ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب