بلوچستان‘ 2 افراد کا بے گناہی ثابت کرنے کیلئے انگاروں پر چلنے کا انکشاف: ویڈیو وائرل
کوئٹہ/ زیارت (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع زیارت میں چوری کے الزام میں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دو نوجوانوں کو انگاروں پر ننگے پائوں گزارا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی حسن انور نے عرب ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آگ پر چلنے کی رسم کا واقعہ پانچ روز قبل زیارت سے تقریباً60 کلومیٹر دور سنجاوی کے نواحی علاقے سرہ خیزی میں پیش آیا۔ ٹریکٹر کی چوری کے شبے میں دو افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے فریقین نے باہمی رضا مندی سے اس رسم کے ذریعے فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ سے گزرنے کے بعد لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں بے گناہ ثابت ہونے پر مبارکباد دی۔ سنجاوی کی مقامی پشتو زبان میں اس رسم کو چر کہا جاتا ہے۔
انگاروں پر چلنے کا انکشاف