پی ٹی آئی یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے متحرک نوجوانوں میں نوٹیفکیشن تقسیم
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے دفتر میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے صوبائی حلقوں اور یونین کونسلوںکے متحرک نوجوانوں کو نوٹیفکیشن دئیے گئے۔ کنونشن میں فوکل پرسن یوتھ ونگ پاکستان خواجہ شمس، صدر وسطی پنجاب گلریز اقبال،جنرل سیکرٹری منیب وارث ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کاشف معراج ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل احد عامر اعوان ،صدر جنوبی لاہور رانا عثمان عارف، صدر شمالی لاہور عمار بشیرسمیت دیگرعہدیداروں اورکارکنان کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شمس ،گلریز اقبال ،منیب وارث اوراحدعامر اعوان نے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،ہم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنی بھرپور تیاریاں کرنی ہیں اور عزم اورولولے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں۔ص انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان بلدیاتی انتخابات کے معرکے میں کامیابی حاصل کر کے عام انتخابات کی تاریخ کو دہرائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہرنوجوان بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے ، انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میںنوجوانوںکو بھی بھرپور نمائندگی ملے گی ، ہم عمران خان کا بازو بنیں گے اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم مل کر تحریک انصاف کو مضبوط بنائیں گے اور خود کو پارٹی کا ہراول دستہ ثابت کرینگے