احساس راشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے افسروں کو متحرک کر دیا گیا
لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے سوشل ویلفیئر افسروں کو احساس راشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متحرک کر دیا ہے۔ ڈویژنل اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے آن لائن اجلاس کے دوران انہوں نے سوشل ویلفیئر افسران کو احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہر یونین کونسل میں 20 کریانہ سٹور رجسٹر کئے جائینگے۔سبسڈی پر راشن کسی بھی کریانہ سٹور سے مہینے میں ایک دفعہ لیا جاسکے گا۔