• news

لیڈز یونیورسٹی میں رنگا رنگ ثقافتی میلہ ،طلبا نے مختلف کلچر اجاگر کئے 

لاہور ( سٹاف رپورٹر) لاہور لیڈز یونیورسٹی میں رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ کلچرل ڈے میں چیئرمین لاہور لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو‘ وائس چانسلر پروفسر اشہد احمد‘ ایم ڈی اسد منظور وٹو اور رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد نے خصوصی شرکت کی۔ ثقافتی میلے میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بھرپور شریک ہوئے۔ طلباء کی تمام صوبوں کے کلچر کی شاندار نمائندگی نے میلے میں رنگ بھر دیا۔ طلباء و طالبات نے رنگ برنگے ثقافتی لباس پہن کر اور ثقافتی رقص اور بھنگڑوں کے ذریعہ ہر صوبہ کے مختلف کلچر کو اجاگر کیا۔ کیمپس کو بینروں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔ کیمپس میں طلباء و طالبات نے پنجابی‘ بلوچی‘ پشتو‘ سرائیکی‘ سندھی‘ گلگتی اور بلتستانی کلچر کی بھرپور نمائندگی کی گئی۔ مختلف سٹالز لگائے گئے جس میں طلباء و طالبات نے گھوڑوں‘ اونٹوں‘ بگھیوں کے ذریعے شائقین کی خوشی کو چار چاند لگا دیئے۔ ثقافتی میلے کو طلباء کی سرگرمیوں کے لئے بنائی گئی مختلف سٹوڈنٹس سوسائٹیزنے آرگنائز کیا۔ اس موقع پر طلبانے کہا کہ ہم کسی بھی صوبے سے ہوں سب پاکستانی ہیں۔ وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر اشہد احمد نے کلچرل ڈے میں اپنے روایتی لباس تن کرنے والے‘ ثقافتی سٹالز لگانے والے اور ثقافتی شو میں نمایاں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ کلچر ڈے کا مقصد بچوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔    

ای پیپر-دی نیشن