پنجاب اسمبلی: رابعہ فاروقی کی قرارداد جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ایمپلائز اویج بینیفٹ کو کم از کم اجرت کے برابر کرنے کے مطالبہ کی قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے رابعہ نسیم فاروقی نے جمع کروادی۔اولڈ ایج بینیفٹ کم از کم 19500روپے کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔علاوہ ازیں لاہور کی 145یونین کونسلز میں پیدائش،اموات اور طلاق کے سرٹیفکیٹ اجراء روکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔تمام یونین کونسلز میں پیدائش، اموات اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کا اجراء یقینی بنایا جائے۔