• news

 سوات ‘ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے2 افراد جاں بحق ‘5 بیہوش 

سوات‘  راولپنڈی (نامہ نگار+آئی این پی ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوز کلے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، اسرار ولد عمرزادہ ساکن بانڈئی خوازہ خیلہ اور عثمان ولد خیراتی ساکن قلعہ ڈھیرئی فتح پور خوازہ خیلہ رات کا کھاناکھانے کے بعد سو گئے لیکن صبح نہ اٹھنے پر اہل خانہ نے کمرہ کھولا، دونوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال پہنچائی ۔ دوسری جانبپولیس لائن راولپنڈی میں گھر میں آتشزدگی سے2 معذور بھائی جاں بحق ہو گئے۔ مینگورہ فضا گٹ بائی پاس پر ہوٹل میں گیس لیکیج کی وجہ سے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد علاج کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردئے گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ بائی پاس پر واقع ہوٹل راک سٹی میں گیس لیکیج سے ایک کمرے میں آگ بھڑی اُٹھی جس سے اُٹھنے والے دھوئیں کے باعث پانچ افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ،پولیس لائن کی رہائشی کالونی میں مرحوم ہیڈ کانسٹیبل سعید شاہ کے گھر آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں پیدائشی طور پر معذور دو بھائی آگ لگنے و دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔ حکام کے مطابق پولیس کالونی میں ہیڈ کانسٹیبل سعید شاہ مرحوم کی بیوہ پیدائشی طور پر معذور اپنے چار بیٹوں کیہمراہ اپنی بیٹی لیڈی کانسٹیبل شازیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ماں اپنے دو معذور بیٹوں بائیس سالہ غلام عباس اور تیس سالہ عامر شہزاد کو کھانا کھلا کر انھیں بستر پر سونے کے لیے چھوڑ کر کام کاج میں مصروف ہوگئی جبکہ دوسرے دو بھائی دوسرے کمر ے میں تھے کہ کچھ وقت کے بعد غلام عباس وغیرہ کے کمرے سے شور کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جنہیں انکی والدہ اور دیگر اہل خانہ نے معمول کا شور سمجھا کہ اچانک دھویں کی بو اور کمرے سے دھواں اٹھتے دیکھ کر قریبی رہائشی بھی وہاں پہنچ گئے۔ آتشزدگی سے معمولی جھلس کر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والے دنوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اور دم توڑ گئے جبکہ دوسرے کمرے میں موجود دنوں بھائی محفوظ رہے۔
 2 افراد جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن