ایکواڈور‘ مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری ‘ 12 ہلاک‘21 زخمی
کیوٹو(آئی این پی) ایکواڈور کے علاقے مورونا سان ٹیاگو میں مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری ، ڈرائیور سمیت 12 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ مورونا سان ٹیاگو کے اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق پہاڑی علاقے کینٹن آف مکاس بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے دریا میں جاگری۔ ترجمان کے مطابق بس ڈرائیور کی غفلت سے پہلے سڑک کے قریب ٹرین ٹریک کے حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتی کولوراڈو دریا میں جاگری۔ ترجمان کے مطابق ڈرائیور سمیت دس افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دو خواتین کی لاشیں مقامی ہسپتال سے ملی ہیں۔ ہیلتھ منسٹری کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر افراد کی حالت نازک ہے۔
ایکوا ڈور بس حادثہ