• news

جے یو آئی ف صوابی کا چیئرمین شپ کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

صوابی(نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی ف) ضلع صوابی نے تحصیل صوابی کے چیئرمین شپ کے انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اسے بہت جلد عدالت میں چیلنج کرینگے بلکہ ضلع بھر میں احتجاج سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔ کیونکہ حکمران جماعت نے الیکشن جیتنے کے لیے مختلف غیر قانونی حربے استعمال کیے تھے۔ ان خیالات کااظہار پارٹی کے مرکزی نائب سربراہ و ضلعی امیر صوابی مولانا فضل علی حقانی نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحصیل صوابی کے چیئرمین شپ کے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے وہی طریقہ استعمال کیا تھا جس کا استعمال عام انتخابات 2018 میں کیا گیا تھاحکمران جماعت کی قیادت ہمیں صرف ایک گاؤں دکھائے جہاں سے وہ جیتے ہیں۔ اس ساری سازش کے پیچھے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ہاتھ تھا۔پی ٹی آئی نے وہی طریقہ استعمال کیا تھا جس کا استعمال عام انتخابات 2018 میں کیا گیا تھا اور جے یو آئی (ف) نے پورا نتیجہ اکٹھا کر لیا تھا جس پر پارٹی قیادت سے نئی لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا، ''ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی مشورہ کریں گے، احتجاجی مظاہرے کرنے اور الیکشن کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کریں گے ۔
 چیلنج  کا اعلان

ای پیپر-دی نیشن