• news

روس نے برلن پارک میں چیچنیا کے سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا:جرمن عدالت

ماسکو (این این آئی)روس نے جرمن عدالت کے فیصلے پر جرمنی کے ساتھ اختلاف کے جواب میں دو جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا،یادرہے کہ جرمن عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ روس نے 2019میں برلن کے ایک پارک میں چیچنیا کے ایک سابق کمانڈر کے قتل کا حکم دیا تھا۔روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے جرمن ایلچی کے ساتھ روسی سفارت کاروں کو برلن سے نکالنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔  روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن سفیر کو آگاہ کردیا ہے کہ روس میں جرمن سفارت خانے کے دو سفارتی ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے تاہم وضاحت نہیں دی گئی کہ یہ سفارت کار کب روس چھوڑیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی الزامات کی تردید کرتا ہے۔جرمنی کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حیرت انگیز نہیں ہے اس سلسلے میں جرمن حکومت کے ساتھ مکمل نا انصافی ہوئی ہے۔
سفارتکار ملک بدر

ای پیپر-دی نیشن