کلاسیکل آرٹ کی آبیاری ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے: ذوالفقار علی بخاری
لاہور(سپیشل رپورٹر)الحمراء میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام کا انعقاد، الحمراء کلاسیکل موسیقی کے فن کو نئی نسل میں زندہ رکھے ہوئے ہے۔پروگرام کا مقصد اْستاد سلامت علی خان،استاد شرافت علی خان کو خرا ج عقیدت پیش کرنا تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ کلاسیکل آرٹ کی آبیاری ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،کلاسیکل موسیقی کے فروغ میں الحمراء کے پلیٹ فارم کا اہم کردار ہے۔
،آرٹسٹوں اور اعلی ذوق رکھنے والی لوگوں کی وجہ سے ہمارے ہالز با رونق ہیں۔