• news

45دن میں حلقہ بندیاں 6ماہ تک بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں 

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مقدمہ عنوان آزاد حکومت وغیرہ بنام میونسپل کارپوریشن ہجیرہ وغیرہ میں میر پور سرکٹ میں سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سر براہی میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فل بینچ نے آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تاریخ سے 6 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم جاری کر دیا چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر 20 دسمبر 2021 کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں پورے آزاد جموں و کشمیر میں 45 ایام کے اندر بلدیاتی حلقہ بندیاں عمل میں لائے اور تعمیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے ، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 2017 کی مر دم شماری کے مطابق عمل میں لایا جائے ۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 2017 کی مردم شماری کے مطابق عمل میں لایا جائے ۔۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ نوٹیفیکیشن  20 دسمبر 2021 کیوں کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جاری ہو ا ہے لہذا اس نوٹیفیکیشن کو تحفظ دیا جا تا ہے نیز بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں ہائی کورٹ کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہو گا#
 سپریم کورٹ آزادکشمیر

ای پیپر-دی نیشن