• news

کرونا وبا کے 2 سال بعد دبئی  ایئرپورٹ پہلی بار مکمل فعال 

دوبئی (آئی این پی) کرونا کی وبا  آنے کے بعد پہلی مرتبہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔امارات کی سرکاری خبر ایجنسی وام کے مطابق ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز، کنکورسز اور لاؤنجز، ریستورانوں کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہیں۔ہر سال کے آخر میں دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش بڑھتا ہے جس میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تعطیلات پر آنے والے غیرملکی اور اماراتی سیاح بھی شامل ہیں۔اکتوبر کے دوران دبئی آنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی اور نومبر میں ہر ہفتے 10 لاکھ مسافروں کی آمد کے ساتھ ہی تعداد وبا سے پہلے کی سطح کے 94 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ دبئی ایئرپورٹ کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ 100 فیصد سہولیات کھلی ہوئی ہیں اور صارفین کی خدمت کر رہی ہیں۔ 
دبئی ائیر پورٹ فعال

ای پیپر-دی نیشن