• news

 سعودی عرب : کرونا کی روک تھام کیلئے  بوسٹر خوراک کی مدت کم کرکے3 ماہ کردی گئی 

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے3ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹراور اس کے آگاہی پلیٹ فارم ’’لائیو ود ہیلتھ‘‘پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوزمہم کا آغاز کیا۔ 
سعودی وزارت صحت

ای پیپر-دی نیشن