کرونا : سکاٹ لینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کرنے پر غور
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سکاٹ لینڈ حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ حتمی فیصلہ کابیینہ کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ وزیر اعظم پہلے ہی کہ چکے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر کرونا کے حوالے سے قوانین اور پروٹو کولز تبدیل نہیں ہونگے ۔کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران شائقین کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے پر تحفظات کااظہار کیا گیا ہے ۔ شائقین کے میچز کے دوران ایک دوسرے سے قریبی رابطے ہونگے۔ قطاروں میں لگنے اور بیت الخلاء کے استعمال سے بھی کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ کچھ کھیلوں کے مقابلے پہلے ہی بغیر شائقین کرانے کافیصلہ کیا جاچکا ہے ۔