قائداعظم ٹرافی: ناردرن ٹیم پر جرمانہ عائد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں بلوچستان کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ناردرن پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے مقررہ وقت سے 6 اوورز کم کیے۔ناردرن کی پلیئنگ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ناردرن کے کپتان نعمان علی نے جرمانے سے متعلق میچ ریفری ندیم ارشد کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔ فائنل راؤنڈ کے تیسرے دن ناردرن نے بلوچستان کو اننگز اور 170 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔