پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے مزدور کی اجرت 23 روپے روزانہ بڑھا دی
لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے مزدور کی اجرت میں 23 روپے روزانہ اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یکم جنوری 2022 ء سے نئے لیبر ریٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 23 روپے میں اضافے سے لاہور اور پنجاب میں مزدور کی روز کی اجرت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈرائیورز کی روزانہ کی اجرت میں 100روپے کا اضافے سے نئی اجرت 1100روپے مقرر کر دی گئی۔ مالی کی اجرت 50 روپے اضافے سے 850 روپے روزانہ مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے مزدور کی اجرت 777روپے مقرر کی تھی۔