نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی:شہزاد اکبر
لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے تحریک شروع ہو گئی اس کے لئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ،ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، مریم نواز نے سفیدجھوٹ بولا ہے ،ہائیکورٹ سے متعلق ان کا بیان توہین عدالت ہے۔،عدالت نے وکیل کو سٹریچر پر لانے کا نہیں کہا تھا ،مریم نواز کے وکیل کو کرونا نہیں تھا کمرمیں تکلیف تھی وکیل اس وقت عدالت میں موجود تھے ،عدالت نے کہاتھاآپ کھڑے نہیں ہوسکتے توبیٹھ کردلائل دیدیں ،ہائیکورٹ سے استدعاکی مریم نوازکے مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے۔نجی ٹی و ی سے انٹرویو میںشہزاداکبر نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کو کرونا بعدمیں ہواتھا اس وقت نہیں ،ہمارے عدالتی نظام کی کچھ مجبوریاں ہیں اورکچھ ہماری کوتاہیاں ہیں ،تحریک انصاف اپنے احتساب کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹی ۔