• news

او آئی سی اجلاس مشترکہ عزم کی مثال‘ پاکستان کا شکریہ: امریکی وزیر خارجہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے او آئی سی اجلاس پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس ہمارے مشترکہ عزم کی مثال ہے۔ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ افغان عوام کی مدد کیلئے عالمی برادری کو دعوت دینے پر شکرگزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن