• news

ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے:رانا عباس علی

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان سرگرم عمل ہیں ان کی جدوجہد سے ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے ، انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماقوم کا چوری کیا گیا پیسہ بچانے کیلئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں قوم جان چکے ہیں کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے یہی مفاد پرست ہیں جنہوں نے قوم کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے خاندانوں اور حواریوں کو نوازا اور آج احتساب شروع ہوا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن