• news

سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ شہر کی لائف لائن ہے:صدر سیالکوٹ چیمبر

لاہور(نامہ نگار)ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید سمیت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور وفدکے مابین سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر نے وفد کو لاہور کے انٹری وایگزٹ پوائنٹس اور ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کے حوالے سے بتایا۔سی اواو نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن