حکومت کسی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بنارہی :خرم ریاض کاہلوں
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کامیابیوں سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کو پچھاڑ کر رکھ دیاہے خیبر پی کے میں انتخابی نتائج کو تسلیم کر کے عمران خان نے جس جرات مندی کا ثبو ت دیا ہے یہ عمل دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے عمران خان نے اپنی کوتاہیوںکی نشاندہی کر کے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ اخلاقی جرات کے مالک ہیں اپوزیشن جماعتوں نے آج تک پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملک و قوم کو درپیش مسائل پر کوئی گفتگو نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر تنویر احسن ورک، محسن اعجاز گورایہ ، رمیض ورک ، فیضان مان ودیگربھی موجودتھے چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئین وقانون کی حکمرانی اور بے لاگ و بلا امتیاز احتساب جاری رہے گا ، حکومت کسی کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ نہیں بنارہی فقط اپنے اس کرپشن مخالف مینڈیٹ کا احترام کررہی ہے جو عوام نے ووٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کو دیا جس کے بلبوتے آج پی ٹی آئی اقتدار میں ہے ہم اپنا عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔