حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا: ندیم عباس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو دلاسوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ریلیف کا حصول غریب عوام کیلئے خواب بن کر رہ گیا جوموجودہ حکمرانوں کے رہتے کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، حکمرانوں کو مزید مہلت دی گئی تو یہ ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے ، عوام کو اپنے جمہوری حقوق کیلئے جاگنا اور حکمرانوں سے نجات کیلئے علم احتجاج اٹھانا ہوگا، اپنے ایک بیان میںسید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تحریک انصاف کے ووٹرز کو بھی مایوس کردیا ہے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے اپنے رہنما بھی حکومت پر برس رہے ہیں اور اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ حکومت نے اب تک عوام کو کچھ نہیں دیا۔