فرزانہ راجہ کیخلاف کرپشن ریفرنس‘ نیب نے بریت درخواستوں پر جواب کیلئے مہلت مانگ لی
اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت میں زیرسماعت پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں نیب نے بریت درخواستوں پر جواب کیلئے مہلت کی استدعا کردی۔ ملزموں کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔ پراسیکیوٹر نیب وسیم جاوید نے کہاکہ نیب آرڈیننس کے تحت جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہاکہ نیب آئندہ سماعت24 جنوری تک جواب جمع کروائے۔ فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان پر قومی خزانے کو 540 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
فرزانہ راجہ