2018 میں پٹرول پر ساڑھے 9 2019 میں 17 جبکہ 2021 میں ایک روپے 43 پیسے سیلز ٹیکس
اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر 3 سال 4 ماہ میں لیے گئے سیلز ٹیکس سے متعلق تحریری جواب دے دیا۔ وزارت خزانہ کے جواب کے مطابق اگست 2018 میں پٹرول پر 9 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 22 روپے سیلز ٹیکس تھا۔ تحریری جواب کے مطابق اس دورانیے میں کیروسین آئل پر 6 اور لائٹ ڈیزل پر 1 روپے سیلز ٹیکس تھا۔ سینٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے اپنے جواب کے ذریعے بتایا کہ جنوری 2019 میں پٹرول پر 17 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر17 روپے سیلز ٹیکس تھا۔ جواب کے مطابق اسی دورانیے میں کیروسین آئل پر 17روپے اور لائٹ ڈیزل پر 50 پیسے سیلز ٹیکس تھا۔ وزارت خزانہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ نومبر2021 میں پٹرول پر1 روپے 43 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل اور کیروسین آئل پر 6 روپے75 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 20 پیسے سیلز ٹیکس ہے۔
سیلز ٹیکس