علی ظفر کا ہتک عزت دعویٰ میشا شفیع 3 جنوری کو پھر طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ کے ہتک عزت کے کیس پر سماعت 3 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔ میشا شفیع عدالت پیش نہ ہوئیں۔ علی ظفر کے وکلاء آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے بیان پر جرح کریں گے۔
علی ظفر