اوکاڑہ : 2خواتین،محمد نگربچے، پیر محل، دوشیزہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا
اوکاڑہ+ پیرمحل + محمد نگر(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اوکاڑہ میں زیادتی کی دو مختلف وارداتوں میں دو خواتین کو ہوس کا نشانہ بنادیاگیا جبکہ پیرمحل میں اوباش نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ادھرمحمد نگر کے نواحی گاؤں 109 ای بی کا رہائشی 6 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ راجوال کے رہائشی کی ہمشیرہ (ش) بی بی کی شادی محمد وکیل کے ساتھ ہوئی تھی ۔ گزشتہ روز (ش) بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اسلحہ سے مسلح شوہر کا بھانجا باؤ گھر میں داخل ہوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر اپنی ممانی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ اُسے کا ساتھی ارشد مغل موبائل فون پر ویڈیو بناتا رہا اور اُسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ شیرگڑھ کے رہائشی کی بیوی (ع) بی بی کو یونس نے گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ جبکہ پیرمحل میں اوباش عمران نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18سالہ دوشیزہ کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔علاوہ ازیں(ا) اپنے بھائی کے ساتھ مدرسہ سپارہ پڑھنے جا رہا تھا کہ فیصل نامی اوباش زبردستی اغوا کرکے قریبی احاطہ مال مویشیاں لے گیا، چھوٹے بھائی نے واپس آکر ماں کو سارا واقع بتایا جس پر ماں بیٹے کو بچانے بھاگی ماں جب موقع پر پہنچی تو قابل اعتراض حالت میں اپنے بیٹے کو نیم بیہوش پایا جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
زیادتی