• news

`پی سی بی بورڈآف گورنرزنے منصوبوں کی منظوری دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 67ویں اجلاس میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی کے 2 نئے منصوبوں کی منظوری دیدی ۔پاتھ ویز جونیئر کنٹریکٹ منصوبے کے تحت پی سی بی انڈر 11، 14، 16 اور 19 سال کے باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو جونیئر اور پاتھ ویز کرکٹ کنٹریکٹ دیگا۔ پی سی بی ان 100 باصلاحیت نوجوانوں کیلئے قابل غیرملکی کوچز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات کریگا جو کھلاڑیوں کی تربیت کیساتھ اکتوبر 2022 میں شیڈول انڈر 19 پی ایس ایل کیلئے بھی تیار کرینگے۔بی او جی نے 3822 کلب کی سکروٹنی کے عمل کی منظوری دیدی ہے۔ ان کلبز نے کلب کرکٹ کی پہلی رجسٹریشن کے عمل میں شرکت کی تھی۔ بی او جی نے شق 4.1 میں ترمیم کی منظوری بھی دیدی ہے۔بی او جی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں 60 اضافی کمرے بنانے کی منظوری دیدی ۔ پی سی بی کے چیئرمین، قائمقام چیف ایگزیکٹو اور بی او جی کمیٹیز نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ویمنز کرکٹ پر بھی مکمل پریزینٹیشن دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن