دی نیشنل ہاکی لیگ کا بیجنگ ونٹر اولمپکس میں کھلاڑی بھیجنے سے انکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) دی نیشنل ہاکی لیگ نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کیلئے آئس ہاکی مینز ٹورنا منٹ میں کھلاڑیوں کو بھیجنے سے انکار کر دیا ہے ۔ این ایچ ایل کمشنر گیری بیٹ مین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی نہیں بھیج سکتے ۔کھلاڑیوں کے بھیجنے سے سیزن کا شیڈول متاثر ہوگا۔ 23دسمبر تک پچاس میچز ملتوی کئے گئے ہیں۔ گیمز چین میں چار فروری سے شیڈول ہیں ۔ سٹار کھلاڑیوں کے بغیر قومی ٹیموں کی حیثیت فرضی ہوگی ۔کینیڈین انٹر نیشنل کھلاڑی اور ٹیمپا بے کے کپتان سٹیون سٹامکوس نے کہا کہ فیصلہ سے مایوسی ہوئی ہے ۔ پلیئرز یونین اور دی این ایچ ایل نے ونٹر اولمپکس 2022ء اور 2026ء میں اتھلیٹس کو بھیجنے پر اتفاق کیا تھا۔