امید ہے رافیل نڈال کرونا کے باوجود آسٹریلین اوپن کھیلیں گے : کریگ ٹیلی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چیف کریگ ٹیلی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سپین کے رافیل نڈال کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود آئندہ ماہ میلبورن پارک میں ہونگے ۔ سربیا کے نوواک جوکووچ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ وہ شریک ہونگے یا نہیں ۔ ٹیلی نے مزید کہا کہ منتظمین پر امید ہیں کہ نڈال ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے ۔ وہ ایونٹ سے قبل قرنطینہ مکمل کرلیں گے ۔ وہ صحت مند ہونگے ۔ اگر آپ کا کرونا ٹیسٹ مثب آجائے اور آسٹریلین اوپن کھیلنا چاہتے ہیں تو یہی وقت ہے ۔ ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوںاور سٹاف کی کرونا ویکسی نیشن کی جائے گی ۔ ماہرین پر مشتمل ایک پینل ویکسین کی چھوٹ دے گا۔ کسی کھلاڑی کو تاحال ویکسین سے استثنیٰ نہیں دیا گیا ۔ نوواک کو بتانا پڑے گا کہ انہیں ویکسین سے استثنیٰ چاہئے یا ویکسین لگوا لی ہے ۔