• news

والدہ کرکٹ کھیلنے کیخلاف‘والد کہتے بری عادت سے بچتے ہیں : جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹاپ بیٹر ہے، اس کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔ بابر اعظم بائولرز سے بیٹ نہیں ہوتا ، یہ اس کی خاص بات ہے، امید ہے بابر اعظم بہت سے ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔جاوید میانداد نے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری سکور کرنے والے محمد ہریرہ کیلئے کہا کہ اگر کوئی پلیئر ٹرپل سنچری کرتا ہے تو یقینی طور پر وہ پکا کھلاڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ کھیلنے کے خلاف تھیں لیکن والد نے کہا بری عادت سے بچتے ہیں۔ کھیل میں اپ ڈاون ہوتے ہیں ہار سے سیکھتے ہیں اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔جاوید میانداد نے زور دیا کہ بچوں کو سپورٹس ضرور کھلائیں اس کے فائدے ہیں سپورٹس برائیوں سے بچاتی ہیں۔ پہلے آنیوالی ٹیموں کیلئے سکیورٹی ایشوزنہیں ہواکرتے تھے اب سکیورٹی کے مسائل زیادہ ہیں۔سوال پر کہ عمران خان کی حمایت کی تھی موجودہ حالت میں کیاخیال ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ دوسرے ممالک کے حالات اس لیے بہترہیں کیونکہ وہ لا اینڈریگولیشن پر چلتے ہیں اگرکسی بھی جگہ کوئی اچھا کرنا ہے تو لوگوں کو شعور ہونا چاہیے اگر گھر کے لوگ صحیح نہیں چلیں تواس کا نظام خراب ہوجاتا ہے۔سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود پراعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں، لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے جوئے سے پیسے بنائے۔ہارنے سے سیکھتے ہیں اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن