• news

بابر اعظم پھر ٹی ٹونٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوبارہ ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رضوان ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پہنچ گئے ہیں۔انگلینڈ کے ڈیوڈمیلان اور پاکستان کے بابر 805 پوائنٹس کیساتھ مشترکہ طور پر عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ شاندار کارکردگی کی بدولت رضوان بھی ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کی ترقی کے نتیجے میں جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دو درجہ نیچے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹی20 کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ‘لوکیش راہل پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کونوے ساتویں، جوز بٹلر آٹھویں، راسی وین ڈر ڈوسن نویں اور مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ میں سرفہرست دس باؤلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے اور ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلین مارنس لبوشین  کیریئر میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔وہ 912 پوائنٹس کیساتھ عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں۔ انگلش کپتان جو روٹ پہلی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔10 ٹیسٹ بیٹرز میں سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں ،دمتھ کرونارتنے آٹھویں، بابر اعظم نویں اور ٹریوس ہیڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز رینکنگ میں جوش ہیزل وڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔مچل سٹارک دوبارہ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور نویں نمبر پر آگئے ہیں۔اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے۔ٹیسٹ بائولرز رینکنگ میںشاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر جبکہ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور رویندرا جدیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بائولنگ میں حسن علی 10 ویںسے 11ویں نمبر پر آ گئے۔  ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹی ٹونٹی میں فخر زمان دو درجے تنز لی کے بعد 39 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔بائولرزمیں شاداب خان کا نواں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث روف کی بائیسویں پوزیشن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن