• news

کنٹرول لائن پر اگلے مور چوں کا دورہ ہر وقت تیار رہ کر تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے: آرمی چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلسل چوکس اور ہر وقت تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنٹرول لائن کے علاقوں کی زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں تعینات فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی اور جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن