• news

ایف بی آر نے 2021ء میں ریٹرن فائل کرنے والے ہزاروں افراد کو 2016ء کی ریٹرن فائل کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے 

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2021ء میں ریٹرن فائل کرنے والے ہزاروں افراد کو 2016ء کی ریٹرن فائل کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے۔ لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ایف بی آر پہلی بار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے چھوٹے کاروباری طبقے اور تنخواہ دار ملازمین کو نوٹسزکے ذریعے خوفزدہ کررہا ہے جو قطعی غیر مناسب رویہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 2021ء میں پہلی بار ریٹرن جمع کرانے والے بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے 2016ء میں شناختی کارڈ بھی نہیں بنے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن